Latest News

مزدور کو وقت پر اجرت دینے میں ٹال مٹول حق تلفی، یوم مزدور کے حوالہ سے مولانا عبدالمالک مغیثی کا بیان، کہا۔ اسلام نے محنت کی روزی کو افضل قرار دیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آل انڈیا ملی کونسل کے دینی تعلیمی بورڈ کے سکریٹری اور جامعہ رحمت گھگرولی کے مہتمم مولانا و ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی یوم مزدور کے موقع پر مزدور وں کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور ان کے حقوق کے تحفظ یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے جانے پر زور دیا۔ مولانا عبدالمالک مغیثی نے کہاکہ اسلام نے محنت کی روزی کو افضل قرار دے کر محنت کشوں ک ایک مقام عطا کیاہے، نیز پیارے نبی ﷺ کا واضح پیغام ہے کہ مزدور کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اسے اس کی اجرت دیدو ۔ مولانا نے کہاکہ معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں محنت کشو کا کلیدی کردار ہوتاہے اسلئے ہمیں ہمیشہ مذہب اسلام کے واضح پیغام کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور مزدوروں کو ان کے حقوق دینے میں قطعی لاپرواہی نہیںکرنی چاہئے۔ مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہاکہ حدیث ِمبارکہ میں مزدوروں کے حقِ اجرت کے حوالے سے واضح رہنمائی کی گئی کہ مزدور جب اپنا کام مکمل کرچکے تو اس کا حق اسے فوری طور پر ادا کردیا جائے۔ اس میں ٹال مٹول کرنا اس کی حق تلفی ہے۔آج دنیا میں معاشرتی بے چینی کی گہری جڑیں دنیا پر مسلط اقتصادی نظام میں پائی جاتی ہیں۔جس کی بنیاد ہی مزدوروں، کاشت کاروں اور کمزور طبقات کے استحصال پر ہے۔ اسلام نے بہت پہلے مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ اسلام نے فرد کے انفرادی مفادات کے مقابلے میں ہمیشہ اجتماع اور پورے معاشرے کے حقوق کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے۔ طاقت وَر اور بالادست طبقات کے مقابلے میں اسلام ہمیشہ مزدوروں، کاشت کاروں اور عام محنت کشوں کے حقوق کی بات کرتا ہے۔ ایک دوسری حدیث میں فرمایا کہ: ”یہ غلام (خادم، مزدور) تمہارے بھائی ہیں۔ ان کو وہی کھلاو ¿پلاو ¿، جوتم کھاتے پیتے ہو۔“ آپ نے اپنے آخری پیغام میں بھی کمزوروں کے حقوق کی حفاظت کی تلقین کی تھی۔ اسلام نے انسانوں کے بنیادی حقوق اور مزدوروں کے اقتصادی اور معاشی مسئلے کو محنت کی عظمت اور عدل کی ضرورت واہمیت کے تناظر میں حل کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر