Latest News

جعلی دستاویز تیار کرکے ۲۴ لاکھ میں فروخت کردی جے سی بی مشین، پولیس نے گمشدہ جے سی بی مشین کی برآمد گی کے ساتھ ایک ملزم کو کیا گرفتار، تین فرار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جعلی دستاویزات تیار کرکے 24 لاکھ روپیہ میں فروخت کی گئی جے سی بی مشین کو آج دیوبند پولیس نے برآمد کرلیاہے، پولیس نے جے سی بی مشینیں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، حالانکہ اس کے تین ساتھی ابھی پولیس گرفت سے باہر ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔
پیر کو کوتوالی احاطہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سر کل آفیسر اشوک کمار سسودیا نے بتایا کہ مطلوبہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے چلائے جارہے خصوصی آپریشن کے تحت پیر کی صبح پولس ٹیم نے ساکھن نہر کے قریب سے شاداب ولد الطاف ساکن ڈاک پتھر تھانہ وکاس نگر دہرادون کو غائب ہوئی جے سی بی مشین کے ساتھ گرفتار کیاہے۔ برآمد شدہ جے سی بی مشین اجے پنوار ولد گڈویر سنگھ ساکن ہرپٹ پور وکاس نگر، دہرادون کی ہے۔ بتایا گیا کہ گرفتار ملزم شاداب نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ دو سال قبل اجے پنوار نے اس کے کہنے پر اپنی جے سی بی مشین عیسیٰ پنڈیر اور ذاکر ولد محفوظ ساکن گاﺅں ٹھسکا، تھانہ نانوتہ ضلع سہارنپور اور ان کے دیگر رشتہ دار منور ولد فرمود ساکن گاو ¿ں دھانوہ تھانہ تیترو سہارنپور کو کرائے پر چلانے کے لیے دی تھی۔ لیکن کچھ دنوں کے بعد ہم نے مذکورہ جے سی بی مشین کو غائب کرنے کا منصوبہ بنا کر ایک جعلی ایگریمنٹ تیار کیا اور جے سی بی پر نصب جی پی ایس کو ہٹا کر اجے پنوار کے جعلی دستخط کر کے ہریانہ کے یمنا نگر کی ایک پارٹی کو 24 لاکھ روپیہ میںفروخت کردی ۔ ملزمان کی طرف سے دیوبند تھانے میں جے سی بی مشین چوری ہونے کا فرضی مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ جب پولیس نے معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کی اور تاروں کو جوڑا تو یہ بات سامنے آئی کہ جے سی بی مشین کو جعلی دستاویزات کے ساتھ فروخت کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے پولیس ملزم کا سراغ لگا رہی تھی۔ پیر کو ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ایک ملزم شاداب کو لاپتہ جے سی بی مشین کے ساتھ اس وقت پکڑ لیا جب وہ اتراکھنڈ کی طرف جا رہا تھا۔ تاہم پولیس کو دیکھ کر شاداب کے ساتھی عیسیٰ، محفوظ اور منور موقع سے فرار ہوگئے۔ انچارج انسپکٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ پولیس ٹیمیں مفرور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔ جلد ہی سب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر