Latest News

تعلیم سے ہی خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے: مولانا آصف ندوی, اپنا دسترخوان ہوٹل چھٹمل پور میں گروپ آف الہند کی جانب سے نیٹ امتحان کے کامیاب طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جس طرح انسانی بقا کیلئے صحت بخش آب وہوا اور کھان پان لازمی ہے اسی طرح سماج خصوصا ًنسل نو کو زیور تعلیم وتربیت سے آراستہ کئے بغیر ترقی کا سفر کار دشوار کن ہے ، لہٰذا ہمیں سمجھنا ہوگا کہ دینی وعصری علوم کی تحصیل ہی ہمارے خوابوں کو شرمندہ تعبیرکرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علاقہ کی مرکزی درسگاہ جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور کے ناظم مولانامحمدآصف قاسمی ندوی نے کیا، وہ آج نیٹ امتحان پاس کرنے والے خوش نصیب طلبہ کے اعزاز میں منعقد ایک تعلیمی مذاکرہ میں خطاب کررہے تھے، جس کا اہتمام گروپ آف الہند حج وعمرہ ٹور اینڈ ٹریول بھگوان پور کی جانب سے اپنا دسترخوان ہوٹل چھٹمل پور میں کیا تھا۔ 
دریں اثناءگروپ کے ڈائریکٹر اور تعلیم دوست شخصیت مولانامحمدعثمان ندوی نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم وہ جوہر ہے جو ہمیں کھرے کھوٹے کی تمیزدیتی ہے ، یہ ایسی روشنی ہے جس سے انسان کا ظاہروباطن جگمگاتا ہے اور عروج وارتقا کی راہیں آسان ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس حوالہ سے سماج میں مزید بیداری لانے کیلئے اس نوع کے اجتماعات کو ضروری قراردیا۔ اس موقعہ پر سیاست وسماج اور تعلیمی شعبوں سے وابستہ بہت سی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں پردھان عبدالعزیزچھاپور، مہربان مکھیابلاک پرمکھ پنوارکہ، شمع فیضان چیئرمین چھٹمل پور، نواب مونو نمائندہ چیئرمین، پردھان محمدساجدچولی ، اسرار پرمکھ سماجوادی پارٹی، اسرارچودھری، حافظ محمداویس تقی صدرجمعیة الحفاظ، قاری بلال احمداستاذجامعہ امام محمدانورشاہ، مولانامحمدجاویدقاسمی اور مولانامحمدابرار خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ 
بعدازاں ادارہ اسلامیات بھگوان پور کی دوطالبہ صفیہ بنت مولاناانتظاراحمدچھاپور اور ثانیہ بنت صنوبر پیرمزرعہ کی بارہویں جماعت پہلی ڈویزن سے پاس کرنے پر حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ نیٹ میں کامیاب طلبہ کوبھی خصوصی انعامات سے نوازکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر