Latest News

صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے سماج کو نشہ سے پاک بنانا ضروری، سماج میں نشہ کا بڑھتا رجحان بیحد تشویشناک: ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، جامعہ رحمت گھگرولی میں منشیات کے خلاف نکالی گئی بیداری ریلی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آل انڈیا ملی کونسل سہارن پور کے زیر اہتمام جامعہ رحمت (عربک کالج ) گھگھرولی میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،اس دوران نشے کے خلاف ہاتھوں میں نشہ مخالف بینر پوسٹر لیکر پیدل ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ و اساتذہ کے علاوہ قرب وجوار اور بستی کے لوگوں نے شرکت کی اور منشیات کے مضر اثرات کو عوام تک پہنچانے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام دیا۔اس موقع پرپروگرام کے کنوینر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل نے کہاکہ ہمیں اپنے گھروں سے نشہ کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے، اپنے ارد گرد نوجوانوں پر خصوصی نظر رکھیں اور سماج کو منشیات سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔مولانا نے کہا کہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں منشیات پر پابندی ہے اور اسے معاشرے کے لئے زہر قاتل قرار دینے کے باوجود ان کا استعمال اور خرید و فروخت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے جو بہت افسوسناک پہلوہے، آج ہر معاشرے میںنشہ کے عام رواج نے جو خطرناک شکل اختیار کرلی ہے خصوصا ًنوجوان نسل جس بری طرح سے اس سے متاثر ہوچکی ہے، وہ بےحد تشویشناک ہے۔انھوں نے منشیات کے استعمال کی وجوہات اور ان کے سدباب کے لئے راہیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اکثر بچے اور نوجوان، والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے نشے کی لت کا شکار ہو جاتے ہیں اور بعض دفعہ غلط صحبت بچوں کے بگاڑ کا سبب بنتی ہے،اسلئے ہمیں اپنی نسلوں کی حفاظت کے تئیںبہت بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ٹی وی اورفلمیں اس میں بنیادی کرداراداکرتی ہیں،منشیات کے سبب نوجوانوں میں ایمانی جذبات کمزور ہوگئے ہیں اور بے خوفی اورجرا ¿ت بڑھ گئی ہے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے نشہ کے رواج کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایمانی جذبات اور اللہ کا خوف پیدا کیا جائے اور انہیں قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنے پرمائل کرنے کی کوششیں کرنی چاہئے تاکہ ایک بہترین نسل اور صالح معاشرہ کی تشکیل عمل میںآسکے۔اس دوران مستجاب زیدی، چودھری ہاشم ، اسجد چودھری، پردھان عبدالقیوم، مولانا دلنواز قاسمی، مولانا سلمان قاسمی، قاری محمد جاوید کریمی ،ماسٹر محمد ارشاد، قاری محمد مستقیم کریمی، قاری محمد ریاست کریمی، قاری محمد اسجد جامعی، قاری محمد شاہ ویز جامعی،قاری محمد وسیم رحمتی، حافظ محمد ابراہیم رحمتی، قاری محمد ندیم بدری، قاری محمد اجود جامعی،مولانا محمد ارشاد قاسمی، مولانا حارث قاسمی، ماسٹر محمد انتظاروغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر