Latest News

جامعہ امام انور شاہ کے استاذ قاری بلال کے صاحبزادوں نے نیٹ میں حاصل کی شاندار کامیابی، دونوں بھائیوں نے کی شہر اور والدین کا نام روشن کیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے معروف دینی ادارہ جامعہ امام انور شاہ کے استاذ قاری بلال احمد کے صاحبزادوں نے نیٹ (نیشنل الیجبلیٹی انٹریس ٹیسٹ) میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان کا نام روشن کیاہے، بچوںکی اس شاندار کامیابی پر والدین کو مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔ موصولہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آئے نیٹ کے امتحان کے نتائج میں قاری بلال احمد کے بڑے بیٹے محمد سہیل نے 720 سے 661 اور چھوٹے بیٹے محمدابوذر نے 720 میں سے 578 نمبر ات کے ساتھ نیٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ قاری بلال کے صاحبزادگان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پورے شہر اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقل مزاجی اور سخت محنت سے کسی بھی مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔نیٹ کے امتحان میں طبی تعلیم کے شعبے میں داخلے کے لیے ممتاز کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ،جس میں دونوں بچوں کی شاندار کامیابی یقینا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ بچوں کی یہ کامیابی ان کے محنت و لگن ، اساتذہ، والدین اور دوستوں کی صحیح رہنمائی کا بھی نتیجہ ہے۔اس کامیابی پر قاری بلال احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور یہ بچوں کی سخت محنت اور بہترین رہنمائی کی کامیابی ہے،ہمیں یقین ہے کہ یہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی اسی طرح محنت اور جذبے سے کامیابی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مزید بلندیاں سر کریں گے۔ جامعہ امام انور شاہ کے مہتمم مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی اور مفتی محمد اسعد استاذ دارالعلوم وقف دیوبند نے کامیاب طلباءکو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ طلباءہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی محنت اور کامیابی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔میں دونوں بچوں اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں اور بچوں کے مزید کامیاب مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔دو ن ویلی پبلک اسکول دیوبند کی طالبہ دویہ اور محمد ناصر و محمد یاسر نے مشکل سمجھے جانے والے اس امتحان کو امتیازی نمبرات کے ساتھ پاس کیا ہے۔ 
دوسری جانب ضلع سہارنپور کے قصبہ چھٹمل پور سے لگے گاں کمال پور کے قاری محمد علی شیر کے صاحب زادے حافظ عمیر انور اور محمد دانش ابن منتظر علی نے بھی رینک 1میں مقام حاصل کیا،حافظ محمد عمیر انور کے والد قاری محمد علی شیر ایک مدرسہ میں مدرس مدرس ہیں،عمیر انور نے بھی پہلے مدرسہ میں داخل ہوکر قرآن پاک حفظ کیا،اسکے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 12جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ دوسرے طالب علم محمد دانش کے والد بھی ایک چھوٹی سی راشن کی دوکان چلاتے ہیں،محمد دانش بچپن سے ہی محنتی ہے انہوں نے گاں کے ہی سرکاری اسکول سے تعلیم شروع کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر