Latest News

مہم کے تحت مدرسہ فتح العلوم ڈھاکہ دیوی میں کی گئی شجرکاری, درخت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدرسہ فتح العلوم ڈھاکہ دیوی تحصیل رامپور منیہاران میں مہم کے تحت شجرکاری کی گئی اور لوگوں کو پیڑ پودوں کی اہمیت بتاتے ہوئے آب و ہوا کو کثافت سے پاک کرنے کے لئے درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر درختوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے جمعیت علماءتحصیل رامپور کے صدر مفتی عارف مظاہری و جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ انسانی صحت کے لئے کھلی فضا اور صاف ہوا میں سانس لینا بہت ضروری ہے لیکن اس ترقی یافتہ دور میں انسان کو نہ صاف ہوا میسر ہے اور نہ ہی کھلی فضا ،اس جدید ترین دور میں انسان آلودہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے اس آلودہ زندگی سے انسان نہ صرف بے شمار بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے بلکہ وہ ایک فعال زندگی گزارنے کے بجائے ذہنی کوفت میں مبتلا ہو رہا ہے، ماحولیات کے تحفظ کے لئے درخت لگانے بےحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مکمل فوائد صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب یہ تمام پودے صحت مندانہ انداز میں پروان چڑھیں، درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
اس موقع پر مدرسہ فتح العلوم کے ناظم قاری شوقین نے کہا کہ پودے لگانا ہی اہم نہیں ہے بلکہ ان کو تناور درخت بننے کے لیے بھی اپنا اپنا رول ادا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی شجرکاری مہم ایک خوش آئین قدم ہے اور اسے مزید بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔ اس دوران ڈاکٹر ثمریاب، حافظ ہاشم ،پلو پردھان وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر