Latest News

بری طرح الیکشن ہارتے ہی مایاوتی نے ماجد علی کو دکھایا پارٹی سے باہر کا راستہ، بھائی کا ٹویٹ بھی پڑا بھاری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پارلیمانی الیکشن 2024 کے تحت سہارنپور پارلیمانی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار ماجد علی کو پارٹی قیادت نے ڈسپلن شکنی او رپارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس پی سے معطل کردیا ہے۔ الیکشن کے نتیجہ آنے کے ایک دن بعد بی ایس پی کے ذریعے یہ بڑی کاروائی کی گئی ہے، الیکشن کے نتائج میں ماجد علی تیسرا مقام پر رہے ہیں اور وہ اپنی ضمانت بچانے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کے بھائی کے آر کے کے ذریعے مایاوتی کو لے کر کیا گیا ٹویٹ بھی ان کو بھاری پڑا ہے۔
اس سلسلہ میں 6 جون کو بہوجن سماج پارٹی کے ضلع دفتر سے جاری ایک تحریر میں کہا گیا ہے کہ سہارنپور پارلیمانی سیٹ کے سابق امیدوار ماجد علی اور ان کے بڑے بھائی کے آر کے کو پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہنے اور ڈسپلن شکنی سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد اور مختلف طریقوں سے تحقیق کرنے کے بعد پارٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ پارٹی سے ان کا اخراج کردیا جائے، لہٰذا آپ کو ڈسپلن شکنی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیق اور ثبوت مل جانے کے بعد پارٹی سے معطل کیا جاتا ہے۔ تحریر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی خبریں ملنے کے بعد پارٹی کے ذمہ داران نے متعدد مرتبہ اس سلسلہ میں خبردار کیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہا جائے، لیکن جب اس سلسلہ میں پارٹی امیدوار ماجد علی نے کوئی توجہ نہیں دی تو اعلیٰ کمان نے یہ فیصلہ کیا کہ ایسے رکن کو فوری طو رپر پارٹی سے معطل کردیا جائے، لہٰذا اس تحریر کے ذریعہ آپ کو بہوجن سماج پارٹی سے معطل کئے جانے کی اطلاع دی جارہی ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر