Latest News

طلبہ اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے خوب محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں، جامعہ رحمت میں عیدالاضحی کی تعطیل سے قبل منعقد ماہانہ امتحان کے موقع پر مولانا عبدالمالک مغیثی کا طلبہ سے خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی درسگاہ جامعہ رحمت (عربک کالج) گھگھرولی میں تمام درجات کے ماہانہ تقریری و تحریری امتحان اختتام پذیر ہوئے۔ امتحانات جامعہ کی مسجد مغیثی میں اساتذہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ یک روزہ امتحان میں پہلے مرحلہ کے تحت تمام طلبہ کے انگلش، ریاضی و ہندی اور فارسی و تمام عربی درجات کی کچھ کتابوں کے تحریری امتحانات ہوئے جبکہ دوسرے مرحلہ میں حفظ و ناظرہ اور عربی و فارسی کی بقیہ کتابوں کے تقریری امتحانات ہوئے۔

بعد ازاں جامعہ کے روح رواں مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے متعدد قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔مولانا نے کہا کہ آپ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے جامعہ کے تمام اساتذہ و کارکنان فکرمند ہیں، یہ ماہانہ جانچ آپ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریگی، اگر آپ اپنے درجے میں ممتاز ہیں تو اس امتیاز کی بقا کے لئے جدو جہد کرتے رہیں۔جو طلبہ اپنے درس و مذاکرے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، تو بالیقین انھیں مستقبل میں کسی طرح کی رسوائی کا سامنا نھیں کرنا پڑیگا، برخلاف ان طلبہ کے جو لایعنی چیزوں میں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں اور پڑھنے لکھنے سے پہلو تہی کرتے ہیں، ایک وقت آئے گا جب وہ کف افسوس مل رہے ہونگے اور اس وقت لوگوں کی نظروں میں انھیں کوئی مقام حاصل نھیں ہوگا۔اسی لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو بنانے کی فکر کریں اور تعلیم کے تئیں سنجیدہ ہوجائیں۔بعد ازیں امتحان تعطیل عید الاضحی کا اعلان کیا گیا۔
ممتحنین حضرات میں مفتی محمد اسجد بہٹوی استادجامعہ مظاہر علوم سہارن پور ، قاری محمد ایوب ناظم مدرسہ ھدایت السلام ترفوہ، مولانا سلمان قاسمی، مولانا حارث قاسمی، مولانا دلنواز قاسمی، مولانا محمد ارشاد قاسمی، قاری محمد مستقیم کریمی، قاری محمد ریاست کریمی، قاری محمد اسجد جامعی، قاری محمد شاہ ویز جامعی، قاری محمد ندیم بدری، قاری محمد اجود جامعی، قاری محمد داود ، ماسٹر محمد ارشاد ، ماسٹر محمد انتظار خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ قاری محمد وسیم رحمتی، حافظ محمد مصروف رحمتی، حافظ محمد ابراہیم رحمتی اور دیگر حضرات معاونت میں شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر