Latest News

دنیا و آخرت میں کامیابی کا مدار تقوی ہے، خانقاہ جامعہ ضیاءالعلوم پٹھیڑ میں منعقد ہفتہ واری اصلاحی اجتماع میں مفتی سید صالح کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امین عام مفتی سید محمد صالح نے کہاکہ معصیت کے اجتناب سے انسان کو اللہ کی رحمت اور اسکی نصرت نصیب ہوتی ہے ،ہمیںاپنے آپ کو خالی سمجھ کر اپنی اصلاح کی غرض سے بزرگوں کے پاس جانا چاہئے،جو ہماری فلاح و کامیابی کا بہترین ذریعہ ہے۔ مفتی سید محمد صالح آج معروف بزرگ حضرت الحاج شاہ صوفی معین الدین کی خانقاہ جامعہ ضیاءالعلوم پٹھیڑ میں مریدین و سالکین کے ہفتہ واری روحانی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو گناہوں سے بچاتے ہیں اور پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں اللہ رب العزت انہیں پسندفرماتے ہیں، جسے اللہ پسند فرمالیں اور نصرت فرمائے اسکی سرخ روئی اور کامیابی میں کون شک کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف نفلی عبادات انسان کو نجات نہیں دلاسکتی جب تک انسان گناہوں کو نہ چھوڈ دے۔ اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی کے خلیفہ ومجاز اور جامعہ کے ناظم اعلی مولانا محمد صادق مظاہری نے کہا کہ انسان کے جسمانی نظام میں قلب کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اللہ کی نگاہ میں محبوب بن نے اور اس کی قربت سے مشرف ہونے کے لئے قلب کی تطہیر نفس کا تزکیہ یعنی برے خیالات کی آلودگی سے دل کو صاف رکھنا ضروری ہے اسکے بغیر دل اللہ کی محبت کے لائق نہیں بن سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا مدار تقوی ہے اس کو اختیار کرنا تمام مسلمانوں کے لئے ضروری ہے۔
اجتماع کا آغاز قاری وحشر کی تلاوت سے ہوا۔صدارت ولئی کامل حضرت الحاج الشاہ صوفی معین الدین نے کی اور نظامت مولانا انس نے کی۔ اس موقع پر قاری شجاع الدین، مولانا زکریا، مولانا صداقت ،قاری عمر ،قاری مصور، محمد احمد وغیرہ سمیت کافی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر