Latest News

مولانا محمد اسلام قاسمیؒ کی سوانح اور چھ کتابوں کا اجراء، مولانا اسلام قاسمیؒ حوصلہ مند اور محنت سے لبریز شخصیت کے مالک تھے: مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے سابق استاذ حدیث وشیخ الادب مولانا محمد اسلام قاسمیؒ کی دو جلدوں پر مشتمل سوانح حیات سمیت مزید 6 کتابوں کا اجراءعلماءکے ہاتھوں عمل میں آیا۔جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں منعقد اس پروگرام کی نظامت کے فرائض دارالعلوم وقف کے استاذ مفتی محمداظہار الحق قاسمی نے انجام دیئے اور صاحبِ سوانح کے حالات زندگی پر روشنی بھی ڈالی۔ جلسہ کا آغاز مولانا قاری محمد واصف عثمانی کی تلاوت سے ہوا، جبکہ شاعر عبد اللہ راہی عثمانی نے حمد باری اورقاری محمد ذیشان گڈاوی نے نعت نبی پیش کی۔ 
کتابوں کے اجراءکے بعد مرحومؒ کے صاحبزادے اور مولف کتاب مولانا بدرالاسلام قاسمی استاذ جامعہ امام محمد انور شاہ نے تمام کتابوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کیا شخص زمانے سے اٹھا (2 جلدیں، سوانح حیات)، نگارشات اسلام، چند مقتدر شخصیات، مقالات حکیم الاسلام، دارالعلوم دیوبند کی ایک صدی کا علمی سفرنامہ اور شیخ الادب زندگی کے کچھ پہلو نامی یہ کتابیں اساتذہ و طلبہ مدارس اور نسل نو کے لیے نہایت قیمتی ذخیرہ ہیں۔

اس موقع پر رئیس الجامعہ اور دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے اپنے بیان میں مولانا اسلام قاسمی کے حوصلے اور محنت سے لبریز زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔جھارکھنڈ سے آئے ہوئے دارالعلوم ندوة العلماءکے سابق استاذ اور جامعہ ام سلمی دھنباد کے بانی و ناظم مولانا آفتاب ندوی اور سماجی و رفاہی کاموں میں سرگرم مفتی سعید مظاہری نے کہا کہ مولانا اسلام قاسمی اپنی شہرت و مقبولیت اور صلاحیت کے باوجود چھوٹوں کے ساتھ نہایت مشفق و مہربان تھے، ان کی حوصلہ افزائی ان کا امتیاز تھا۔دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ مولانا سلمان بجنوری نقشبندی، مفتی محمد ساجد قاسمی ہردوئی اور مولانا اشرف عباس قاسمی نے بھی صاحب سوانح کی خوبیوں کو بیان کیا اور ان کی بہترین خطاطی و فنکارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ دارالعلوم وقف کے اساتذہ مولانا مفتی محمد احسان قاسمی ندوی، مولانا فرید الدین قاسمی، مفتی محمد عارف قاسمی، قاری محمد واصف عثمانی، مولانا محمد شمشاد رحمانی اور مولانا سکندر قاسمی نے بھی صاحب سوانح کے اوصاف حمیدہ کا والہانہ ذکر کیا، ان کی وقت کی پابندی، ہمت و حوصلے اور تحقیق و وسعت مطالعہ کی وجہ سے مقبول تدریس وغیرہ کو طلبہ اور نوجوان فضلاءکے لیے اسوہ و نمونہ قرار دیا۔ مولانا قاری شفیق الرحمان قاسمی میرٹھی نے مولانا اسلام قاسمی سے اپنے بے تکلفانہ مراسم کا ذکر کیا۔آن لائن فتویٰ سروس کے روح رواں مفتی ارشد فاروقی نے بھی مولانا اسلام قاسمی کے اعلیٰ علمی، کتابی اور تحقیقی ذوق کو سامعین کے سامنے پیش کیا۔ ان کے علاوہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی، مظاہر علوم وقف سہارنپور کے استاذ حدیث مفتی ناصر الدین مظاہری، مدرسہ ہدایت البنات کپواڑہ کے شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد قاسمی، ایڈوکیٹ اسامہ ادریس ندوی، مولانا مجتبیٰ قاسمی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا اور م ¶لف کتب کو مبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں اجراءکے علاوہ النور اسلامک اکیڈمی اور مکتبہ النور دیوبند کے اشتراک سے منعقد کل ہند مسابقہ ¿ مضمون نگاری 2024ءکے شرکاءاور پوزیشن یافتگان کو کتابی شکل میں گراں قدر انعامات سے بھی نوازا گیا۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر شاہ عالم قاسمی نے بتایا کہ اس طرح کے مختلف الجہات مسابقے ہر سال منعقد کرانا اکیڈمی کے بنیادی عزائم میں شامل ہے۔تقریب میں نامور علماءکرام اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے بطور خاص شرکت کی۔دارالعلوم وقف کے استاذ حدیث مولانا فرید الدین قاسمی کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔ واضح رہے کہ اگلے روز دارالعلوم وقف دیوبند کے جلسہ انعامیہ کے موقع پر انھیں کتابوں کا اجراءمولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کے ہاتھوں بھی عمل میں آیا۔
اس موقع پر اساتذہ جامعہ امام محمد انور شاہ کے علاوہ مولانا ساجد قاسمی رائے پور، مفتی انعام الحق قاسمی، مفتی محمد ثابت قاسمی، مفتی اشتیاق قاسمی،مفتی محمد معصوم قاسمی، کاتب عبد الجبار قاسمی، عبد الرحمن سیف عثمانی، عارف عثمانی، سمیر چودھری، حاجی فیروز خان، نوشاد عثمانی، سید وجاہت شاہ، مولانا ابراہیم قاسمی بستوی، سید شاداب حسین، مولانا یامین قاسمی، عبد اللہ جمیل قاسمی، مولانا انوار خان بستوی، ڈاکٹر فصیح قاسمی، مولانا نثار قاسمی، خواجہ انس صدیقی، ڈاکٹر سلمان ولی، مولانا انعام الٰہی قاسمی، مفتی جنید قاسمی، مفتی اسلم قاسمی، مفتی محمد علی قاسمی، مولانا دلشاد قاسمی، عمر الٰہی اور مولاناشاہ عالم قاسمی وغیرہ موجود رہے۔ دارالعلوم وقف کے استاذ حدیث مولانا فرید الدین قاسمی کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر