Latest News

پوری دنیا میں ایک ساتھ رمضان اور عیدین منائی جائیں، اپنے بیان میں ڈاکٹر یونس صدیقی نے کہاکہ تمام دنیا کے مسلمان سعودی عرب کی رویت کو مان لیں تو اختلاف ختم ہوجائیگا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
فقہ اکیڈمی دیوبند کے ناظم اعلیٰ اور مولانا آزاد پیرا میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یونس صدیقی قاسمی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام دنیا کے مسلمان چا ند کے حساب کے رمضان اور عید ین مناتے ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد اورفرمان بھی یہی ہے کہ ”اے لوگو تم چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار کرو“، حدیت کا صحیح مفہوم یہی ہے کہ تم میں سے کوئی فرد یا جماعت بھی چاند دیکھ لے اور اس کی تصدیق امت کی ایک مسلم جماعت کر دے تو جہاں جہاں تک اسکی رویت کی مصدقہ خبر پہنچے گی وہاں وہاں تک تمام امت مسلمہ کا اس پر عمل کرنا لازم ہے چاہے وہ مشرق سے مغرب تک ہی کیوں نہ ہو، اسی پر امت کے تمام فقہا ءاور ائمہ متفق ہیں اور اصول فقہ بھی یہی کہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حدیث کا مفہوم یہ قطعی نہیں ہے کہ ہر ایک خطہ پا ہر ایک ملک یا ہر اےک شہر کا ہر فرد یا جماعت چاند دیکھ کر اپنے اپنے ملک یا شہروں میں رمضان اور عید ین منائیں۔ فقہاء میں متاخرین کی ایک جماعت جس نے اختلاف مطلع کو معتبر مانا ہے وہ اس زمانہ کی بات کرتے ہیں جس زمانہ میں ذرائع ابلاغ اتنے وسیع اور محقق نہیں تھے، جب دور دراز کی خبر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا مشکل اور محال ہی نہیں بلکہ نا ممکن تھا اور خبر ایک جگہ یا ایک ملک سے دوسرے ملک نہیں پہنچتی تھی جو ایک مجبوری کا امر تھا۔ اب جب کہ خبر مصدقہ طورپر ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ رہی ہے تو اختلاف مطلع کے کوئی معنی ہی نہیں رہ جاتے۔ بصورت دیگر اگرہم عرب کے ساتھ رمضان اور عیدین نہیں مناتے ہیں اور ایک دن کا فرق کر لیتے ہیں جو کہ ایشیا کے کچھ ملک انڈو پاک بنگلہ دیش اور نیپال کرتے ہیں گویا یہ ممالک حدیث پر نہ تو صحیح عمل کرتے ہیں اور نہ ہی شرعی احکام کی صحیح تعمیل اور تکمیل کرتے ہیں جسکی وجہ سے امت مسلمہ اختلاف و انتشار کا شکار رہتی ہے۔ ڈاکٹر یونس صدیقی قاسمی نے کہا کہ اگر تمام دنیا کے مسلمان سعودی عرب کی رویت کو مان لیں تویہ اختلاف اور انتشار ختم ہو جائےگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر