Latest News

ادارہ کی تعمیر و ترقی اور قاسمی قبرستان کی توسیع کا فیصلہ، امیر شریعت پنجاب مفتی خلیل احمد قاسمی نئے رکن شوریٰ منتخب، دارالعلوم دیوبند کی شوریٰ کا اجلاس متعدد اہم فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا سہ روزہ مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج دوپہر پانچویں نشست میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، اراکین شوریٰ نے جہاں ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لئے متعدد اہم تجاویز پر حتمی مہر لگائی وہیں مرحوم مولانا عبدالعلیم فاروقی لکھنو کے انتقال سے خالی ہوئی جگہ پر امیر شریعت پنجاب مولانا مفتی محمد خلیل قاسمی کو دارالعلوم دیوبند کا نیا رکن شوریٰ منتخب کیاہے اور متفقہ طورپر قاسمی قبرستان کی توسیع کے لئے زمین دینے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔
پیر کی صبح سے دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں منعقد سہ روزہ اجلاس کی کل پانچ نشستیں ہوئی۔جس میں اراکین شوریٰ نے غوروفکر اور گفت و شنیدکے بعد ادارہ کی ترقی اور مسائل کے متعلق نہایت اہم فیصلوں پر اپنی مہر لگائی۔شوریٰ کی میٹنگ کے آخری و تیسرے دن ادارہ کے موجودہ درپیش مسائل پر غورفکر کیا گیا اور ان کے حل کے لئے مضبوط لائحہ عمل بنایا گیا۔ اس دوران محاسبی، تعلیمات، تعمیرات اور تنظیم و ترقی سمیت تمام اہم شعبوں کی رپورٹیں پیش کی گئی۔ جن پر اراکین شوریٰ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کچھ ضروری ترمیمات کو منظوری دی۔وہیں پنجاب کے معروف عالم دین اور مالےر کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے امیر شریعت مولانا مفتی خلےل احمد قاسمی کو مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیاگیا۔ اس کے علاوہ دارالاقامہ مںں پینے کے صاف پانی کی سپلائی موثربنائے رکھنے، ہاسٹل میں طلبہ کے علاوہ کسی بھی غیرداخل شخص کے قیام و طعام پر پابندی اوربلا اجازت اپنے کمرہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ قیام کرنے والے طلبہ کی نگرانی کے لئے اےک کمےٹی تشکیل دی گئی۔شوریٰ کا یہ اجلاس تعلیمی تھا اسلئے اراکین شوریٰ نے تعلیمی امور سے متعلق متعدد اہم امور پر گفت شنید کرکے متفقہ طورپر اہم فیصلے لئے،جس میں خاص طور پر اساتذہ کی ترقی،طلبہ کے وظائف میں اضافہ، صد فیصد حاضری رہنے اور امتحان میں ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے انعامات میں خصوصی اضافہ اور ضابطہ سے زائد غیر حاضر رہنے والے طلبہ پر کارروائی، آئندہ سال جدید داخلوں کی منظوری دی گئی۔محاسبی اور تعلیمات سمیت مختلف شعبوں میں کئی نئی تقرریاں عمل میں آئی اور کچھ تقرریاں جلد عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ساتھ ہی کافی دنوں سے جاری رہنے ےالے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے اراکین شوریٰ نے متفقہ طورپر قاسمی قبرستان کی توسیع کے لئے دارالعلوم سے ملحق زمین سے آراضی کو قاسمی قبرستان کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران طلبہ کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید منظم اور بہتر بنانے کے فیصلہ کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کی املاک کے تحفظ جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تلاوت کلام اللہ سے شروع ہوا۔ اجلاس بدھ کی دوپہر حکیم مولانا کلیم اللہ علی گڑھی کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا۔ 
اس سلسلہ میں مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ شوریٰ کا یہ تعلیمی اجلاس معمول کے مطابق تھا، ادارہ کی تعمیر و ترقی کے متعلق متعدد اہم امور پر فیصلے لئے گئے کچھ نئی تقریوں کو منظوری دی گئی، نئے رکن شوریٰ کا انتخاب اور قاسمی قبرستان کی توسیع کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اجلاس میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ، صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی، صدرجمعیت علماء ہند مولانا سید محمود مدنی، سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل، مفتی اسماعیل قاسمی مالےگاوں، مولانا ملک ابراہیم، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا انوار الرحمن بجنوری، مولاناسید انظر حسین میاں دیوبندی، مولانا محمود راجستھان، مولانا حبیب الرحمن باندوی، مولاناعاقل گڑھی دولت، حکیم مولانا کلیم اللہ علی گڑھی اور مولانا شفیق بنگلوری شریک ہوئے۔ ادھرمحبان دارالعلوم نے مجلس شوری کے ذریعہ قاسمی قبرستان کے توسیع کے فیصلہ کی ستائش کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر